26 جولائی، 2025، 11:16 AM

ایران کے شہر زاہدان میں عدلیہ کے دفتر پر دہشتگرد حملہ

ایران کے شہر زاہدان میں عدلیہ کے دفتر پر دہشتگرد حملہ

ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں ہفتے کی صبح عدلیہ کے صوبائی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں ہفتے کی صبح عدلیہ کے صوبائی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ایرانی عدلیہ کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ سیستان و بلوچستان کی عدلیہ پر فائرنگ کی جس کے بعد فوراً ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی اہلکار اور شہری زخمی ہوئے۔

 اس دہشتگرد کارروائی کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم "جیش العدل" نے قبول کر لی ہے، جو ماضی میں بھی ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں متعدد حملوں میں ملوث رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

News ID 1934506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha